الیکشن کمشن نے 52 سینیٹرز کی 17 مارچ کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے سینٹ کے 52 ارکان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 52 سینیٹرز 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سینیٹرز میں آصف کرمانی‘ ذوالفقار کھوسہ‘ سعود مجید‘ کامل علی آغا‘ اعتزاز احسن‘ رضا ربانی‘ اسحاق ڈار‘ تاج حیدر‘ الیاس بلور‘ فرحت اللہ بابر‘ روبینہ خالد‘ طلحہ محمود‘ طاہر مشہدی‘ کریم خواجہ‘ مختار دھامرا‘ مرتضیٰ وہاب‘ فروغ نسیم‘ نزہت صادق‘ اسرار اللہ زہری‘ حافظ حمد اللہ‘ اعظم سواتی اور شاہی سید شامل ہیں۔
سینیٹرز/ ریٹائرمنٹ