موسمی فلو کی شدت میں کمی آرہی ہے، دو ہفتوں میں قابو پالیں گے: صوبائی وزیر صحت
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کہ موسمی فلو کے کیسزمیں کمی ہو رہی ہیں آئندہ دو ہفتوں میں اس پر پوری طرح قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ H1N1کا شکار مریضوں کی ہلاکت کی بنیادی وجہ مریضوں کا ہسپتال تک تاخیر سے پہنچنا ہے اس لیے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ابتدائی علامات سامنے آنے کی صورت میں فورا ً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔