اے پی این ایس کا اعظم سہگل کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل، عمر مجیب شامی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے امبر ہارون سہگل سابق چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے رفقاء اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے، اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔