لیرا کے انتخابات، حافظ اعجاز بشیر صدر، بلال احسن جنرل سیکرٹری ، رفیعہ ناہید اکرام نائب صدر منتخب
لاہور( سٹاف رپورٹر)لیرا کے سالانہ انتخابات میں حافظ اعجازبشیر بلا مقابلہ صدر اور بلال احسن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2018 گزشتہ روزیہاں ارفع کریم ٹاورمیں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئے ،جس میں حافظ اعجازبشیربلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ بلال احسن سیکرٹری جنرل نائب صدر کی سیٹ پرروزنامہ نوائے وقت کی رفیعہ ناہید اکرام کامیاب قرار پائیں، سیکرٹری فنانس ،محمد علی جٹ ،جوائنٹ سیکرٹری علی بابرمنتخب ہوئے جبکہ سیکرٹری انفارمیشن کی نشست پر علی ارشدکامیاب قرار پائے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی ، رانامشہود احمد، ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر زکریا زاکر، پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، ڈاکٹر حسن امیر شاہ، رئوف اعظم ، ڈاکٹر فضل علی نے مبارکباد دی ہے۔