اظہار تعزیت
لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سربراہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے جماعت اہل سنت صوبہ سندھ کے نائب امیر، ممتاز عالم دین علامہ سید حمزہ علی قادری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ راہنماؤں نے کہا ہے کہ علامہ حمزہ علی قادری کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔