انڈونیشیا کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد(صباح نیوز)انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو آج جمعہ کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت دینگے جبکہ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کرینگے، اسکے علاوہ انڈونیشیا کے صدر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کرینگے۔
صدر انڈونیشیا