فور من کرسچین کالج میں تقریب امریکی قونصل جنرل ودیگر کی شرکت
لاہور (پ ر) فور من کرسچین کالج میں فورمن 18 کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں امریکی قونصل جنرل سمیت عارفہ سید، ایڈوائزر سوسائٹی انیق علی سرور سمیت اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الزبتھ کینیڈی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ پاکستان کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں۔ ایڈوائزر فور من سوسائٹی انیق علی سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کرانے کا مقصد طلبہ کب چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔