گلبرگ، سیون اپ سٹاپ پر بسوں کا روٹ بحال کیا جائے: ناظم شوکت
لاہور (اپنے نامہ نگار) لاہور ریلوے سٹیشن اور لاری اڈا کی جانب سے گلبرگ سیون اپ ، پیپسی کے علاقوں کی طرف سے جانے والی بس کا روٹ ختم کرنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت کا بھی کہنا ہے کہ اس روٹ پر چلنے والی پرانی بسیں روٹ 6بحال کی جائیں۔