عمران خان معیشت تباہ کرنیوالوں کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں: مسرت جمشید چیمہ
لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے سماجی اور معاشی حقوق غصب کرنے والے مافیاز کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں اصلاحات لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی کرپشن کے ناسور کے خلاف جدوجہد کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ، عوام کے ٹیکسز سے جمع ہونے والی قومی آمدنی میں نقب لگانے والوں کے چہرے عیاں ہو چکے ہیںاور اب ان کے حقیقی احتساب کے دن بھی قریب آ رہے ہیں۔