نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بانجھ پن کے موضوع پر سیمینار‘ مایہ ناز پروفیسرز نے مقالے پڑھے
ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر حیات ظفر آڈیٹوریم میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو¿ اور انکے گائینی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ”بانجھ پن“کے موضوع پر سیمینار منعقدہوا۔ صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر نے کی۔ مرد اور خواتین میں بانجھ پن کے موضوع پر پاکستان کے مایہ ناز پروفیسرز نے مقالے پڑھے جن میں پروفیسر ڈاکٹرراشد لطیف خان پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طیّب پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو¿ و دیگر شامل تھے۔ پینل آف ایکسپرٹس میں پروفیسر ڈاکٹرہما قدوسی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی موجود تھے۔سیمینار میں ورکشاپس بھی کرائی گئیں جس میں بانجھ پن کے جدید طریقے سے علاج کے بارے میں سینیئر و جونیئر ڈاکٹرز کی رہنمائی کی گئی۔ سیمینار میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ، فاطمہ جناح ہسپتال ، بختاور امین میڈیکل کالج ، ملتان میڈیکل کالج ، و پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے جنوبی پنجاب کے سینکڑوں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر نے شرکاء میں شیلڈیں و اسناد تقسیم کیں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو¿ و دیگر منتظمین کی اس کاوش کو سراہا۔ تقریب کے دیگر منتظمین میں ڈاکٹر عظمٰی حسن، ڈاکٹر سیدہ علی ، ڈاکٹر زاہد سرفراز ، ڈاکٹر شازیہ صدیق، عظٰمی نیّر ، ڈاکٹر آصف راو¿ اور انکا پورا ڈیپارٹمنٹ شامل تھا ۔ دوسرے روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ لیپروسکوپک آپریشن کی ٹریننگ دی جائے گی۔
سیمینار