بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے قرارداد جمع کرادی،اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قوم کا عظیم سرمایہ ہیں تمام سیاسی جماعتیں اور مقتدر حلقے بشمول سپریم کورٹ آف پاکستان متفق ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو یہ حق ملنا چاہئے۔