جلہ ارائیں: ڈیڑھ سالہ بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار
جلہ آرائیں(نامہ نگار)جلہ آرائیں کے نواحی گا¶ں میں ڈیڑھ سالہ بچے سے بد فعلی ملزم گرفتار، ابتدائی طبی رپورٹ میں بد فعلی ثابت ڈاکٹر عدنان،ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جلہ آرائیں کے نواحی گاو¿ں 45ایم میں ڈیڑھ سالہ بچے کا شان ولد اللہ دتہ قوم کھوکھر کو اس کے ہمسائے ساجد ولد بشیر خواجہ نے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ارشد عباس بلوچ نے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او لودھراں امیر تیمور بھی موقع پر پہنچ گئے اور بچے کوفوری طور پر مخدوم عالی ہسپتال منتقل کردیا اور ڈی پی او نے بچے کاشان کا طبی معائنہ اپنی نگرانی میں کروایا۔ڈاکٹر عدنا ن کے مطابق بچے کے ابتدائی طبی معائنہ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے اورڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔
بدفعلی