افغانستان اور خطے کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے، ضیا عباس
کراچی( ا سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اورمسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغانستان اور خطے کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے‘ خطے کوبڑی جنگ سے بچانا ہے تو افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہ قوتوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں بچوں کی عالمی تنظیم کے دفتر پردہشت گرد حملے سے طالبان کا اعلان لاتعلقی اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں کوئی ایک تنظیم نہیں داعش سمیت مختلف عناصر ا ور قوتیں ملوث ہیں اورخود کو پوشیدہ رکھ کر ان کی سرپرستی کرنے والے بعض ممالک بھی ان حملوں کے پیچھے ہیں۔ سید ضیاء عباس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افغان حکومت کو وہاں موجود نیٹو فورسز کے کردار کا جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے اگر 16 برسوں سے زائد عرصے سے افغان سرزمین پر موجود امریکہ کی زیر کمان نیٹو فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکیں تو ان کی افغانستان میں موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ضیا عباس