کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا کراچی اور لاہور میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ بن غوفیلی کی پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران کراچی آمد ، دورہ کے پہلے مرحلے میں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے لاہور اور کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز سے بھی ملاقات کی۔اپنے دورہ کراچی کے دوران وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ بن غوفیلی نے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار، کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الگ الگ ملاقات کی۔ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ معاملات اور باہمی تعاون کے امور پر بات ہوئی۔سعودی ایڈمرل نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور میری ٹائم سیکٹر میں معاونت کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
پاک بحریہ