میپکو ملازمین کے حقوق کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے: پیغام یونین
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو ایمپلائز پیغام یونین کے زیراہتمام احتجاجی کیمپ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میں منعقد ہوا کیمپ کے شرکاءسے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سراج الدین ثاقب نے کہا کہ محنت کش ملازمین و لائن مین سے 2 سیٹوں کا کام لیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے ناگہانی حادثات پیش آرہے ہیں ہائیڈرو یونین نے ٹی اے ‘ ڈی اے کی ادائیگیوں میں کٹوتی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ملازمین کے حقوق کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے پیغام یونین کا مطالبہ ہے کہ ملازمین کا ایمپلائی سن کا کوٹہ 70 فیصد کیا جائے لائن مین کی شہادت پر 1 کروڑ کی رقم دی جائے درجہ چہارم کے لئے ڈیڈ سکیل ختم کر کے اگلے سکیلوں میں سنیارٹی کے مطابق ترقی دینے کا نظام رائج کریں اجلاس سے خواجہ ظہور احمد چوہدری محمد نواز چدھڑ ‘ نعمت اللہ شیخ‘ ملک خدا بخش بوسن‘ رانا اجمل‘ سعود علوی‘ اے ڈی ساجد‘ عاطف زیدی‘ رانا فانی‘ رانا فاروق ‘ منہاج ظفر‘ عثمان عابد‘ عبدالخالق‘ رزاق ڈوگر و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سراج الدین