وزیراعلیٰ سندھ سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات ،سیاسی صورت حال اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال
کراچی (وقائع نگار)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی ۔اس موقع پر ملکی و سیاسی صورتحال، آنے والے سینیٹ الیکشن و صوبے میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی ہاﺅس کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی سندھ سے سعودی عرب کے نئے قونصل جنرل نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان میں نئے سعودی عرب کے قونصل جنرل عبیداللہ الحربی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو کراچی اور پھر سعودی عرب آمد پر دوبارہ بائیومیٹرک کرانا پڑتا ہے جس میں آسانی پیدا کی جائے، اس سلسلے میں ویزے کے سہل اور آسان طریقہ اجرا کے انتخاب سے سندھ کے لوگوں کو ایک سہولت میسر آجائیگی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت صوبہ سندھ کے لوگوں کے عمرے ویزے کے جلد اور سہل طریقے سے اجرا کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ / خورشید شاہ ملاقات