11 مارچ کو 52 اراکین سینیٹ ریٹائر ہو جائیں گے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے 11 مارچ 2018 ء کو مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہونیوالے 52 سینیٹروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلام آباد سے عثمان سیف اﷲ خان، مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سیّد، بلوچستان سے جنرل نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نوابزادہ سیف اﷲ مگسی، سردار فتح محمد محمد حسنی، محمد یوسف، جے یو آئی (ف) کے حافظ حمد اﷲ صبور، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے میر اسرار اﷲ خان زہری، مسلم لیگ (ق) کے سعید الحسن مندوخیل، عوامی نیشنل پارٹی کے ایڈووکیٹ محمد دائود خان اچکزئی، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی نسیمہ احسان، پاکستان مسلم لیگ (ق) کی روبینہ عرفان، علماء و ٹیکنو کریٹس کیلئے مختص نشستوں پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مفتی عبدالستار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے روزی خان کاکڑ شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے احمد حسن، حاجی سیف اﷲ خان بنگش، عوامی نیشنل پارٹی کے باز محمد خان، شاہی سیّد، جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد طلحہ محمود، تحریک انصاف کے محمد اعظم خان سواتی، مسلم لیگ (ن) کے نثار محمد، خواتین کی مخصوصی نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کی زاہدہ خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد، ٹیکنو کریٹس و علماء کی مخصوص نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کے الیاس احمد بلور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فرحت اﷲ بابر شامل ہیں۔ فاٹا سے سبکدوش ہونے والوں میں محمد صالح شاہ، ملک نجم الحسن، ہدایت اﷲ اور ہلال الرحمن شامل ہیں۔ سندھ سے جنرل نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کریم احمد خواجہ، مختار احمد دھامرا، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی، بیرسٹر مرتضی وہاب، ایم کیو ایم پاکستان کے تنویر الحق تھانوی، سیّد طاہر حسین مشہدی، مسلم لیگ فنکشنل کے سیّد مظفر حسین شاہ، خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مدثر سحر کامران اور ایم کیو ایم پاکستان کی نسرین جلیل، ٹیکنو و علماء کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کے تاج حیدر اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فروغ نسیم جبکہ غیر مسلموں کی ایک نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ہری رام سبکدوش ہوں گے۔ پنجاب سے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، ایم حمزہ، محمد ظفر اﷲ خان، سعود مجید، سیّد آصف سعید کرمانی، آزاد سینیٹر محمد محسن خان لغاری، مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی نزہت صادق اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خالدہ پروین، ٹیکنو و علماء کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور مسلم لیگ (ن) کے محمد اسحاق ڈار جبکہ غیر مسلموں کی خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے کامران مائیکل شامل ہیں
52 سینیٹر ریٹائر