حج فیس کی قبل از وقت وصولی کیخلاف درخواست پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی ڈائریکٹر حج ملتان کو 6 فروری کو پیش ہونیکا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج فیس قبل از وقت وصول کرنے کے خلاف درخواست پر مزید کارروائی کے لئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کرنےکا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں مفتی عبدالقوی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج فیس قبل ازوقت وصول کی جا رہی ہے اور8 ماہ پہلے حج کی رقم وصول کرنا غلط ہے اس لئے عدالت حج درخواستیں وصولی کی تاریخ بڑھانے کے ساتھ مقررہ وقت کے مطابق درخواستیں اور فیس وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے وکلاءکے دلائل کے لئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کرنےکا حکم دیا ہے۔ مزید برآں ڈائریکٹر حج ملتان کو 6 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
حج فیس/ سماعت ملتوی