100انڈیکس246.50پوائنٹس کی کمی سے 44816.71 پوائنٹس پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس246.50 پوائنٹس کی کمی سے 44816.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں33 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ97 ہزار121 روپے کی کمی رونما ہوئی تاہم تجارتی حجم میں8 ارب 22کروڑ90 لاکھ29 ہزار 802 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں9 کروڑ 39 لاکھ45 ہزار410 حصص کا خسارہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو سرمایہ کاری میں منفی رجحان نظر آیا جس کے باعث پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس246.50 پوائنٹس کی کمی سے 45000اور44900کی دو بالائی نفسیاتی حدوں سے کم ہوکر 44816.71 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 163.50 پوائنٹس کی مندی سے22625.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں111.38 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 490.76 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 106.03پوائنٹس کی کمی سے 17666.19پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس284.19پوائنٹس کی مندی سے20052.97پوائنٹس پر بند ہوا۔