ملکی ترقی کیلئے نوازشریف کا کوئی متبادل نہیں‘ علی اکبرگجر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی رہنمائوں کی خدمات کا اعتراف نہ کرنے والی قومیں ہمیشہ تنزلی کا شکار رہتی ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کی خدمات سے استفادہ کرنے کی بجائے ایسی قوتوں کے لئے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں جن کے پاس نہ جمہوری سوچ ہے نہ ملک و قوم کی خدمت کا کوئی نظریہ مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی اقوام میں آگے بڑھ کر اپنا عالمی کردار ادا کرنے دیا جائے۔ ملکی معیشت اور جمہوری نظام کی مضبوطی ہی اقوام کی اصل قوت ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمار ے ملک میں جمہوری نظام اور معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے والی قیادت کو ہر دور میں مشکلات کا سامنا رہا ہے قوم کے پاس میاں محمد نواز شریف کا کوئی متبادل نہیں ۔