انڈس ہسپتال اور محکمہ پا پو لیشن ویلفیئر سندھ کے درمیا ن مفا ہمتی یا داشت پر دستخط
کراچی ( ہیلتھ رپو رٹر ) صوبے میں ما نع حمل اشیاء کی شرح استعمال ( سی پی آر ) میں اضا فے کے لئے انڈس ہسپتال ( ٹی آئی ایچ ) نے پا پو لیشن ویلفیئر ڈپا رٹمنٹ سندھ( پی ڈبلیو ڈی ایس ) کے ساتھ مفا ہمتی یا داشت پر دستخط کئے ۔ ہیلتھ نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹور آفیسر ڈاکٹرعبدالباری خا ن اور پاپو لیشن ویلفیئر ڈپا رٹمنٹ سندھ کے سیکر یٹری لیئق احمد نے مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے ۔وزیر برائے پا پو لیشن ویلفیئر ڈپا رٹمنٹ سندھ سر دار ممتاز جکھرانی ، اشفاق شاہ ، ڈائر یکٹر جنر ل پی ڈبلیو ڈی ایس ، فیصل مہر ، ڈائر یکٹر پی ڈبلیو ڈی ایس ، نسرین غوری ، اور دیگر بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔سیکر یٹری پا پو لیشن ویلفیئر ڈپا رٹمنٹ سندھ لیئق احمد نے صو بے میں آبادی کی روک تھا م کے حوالے سے کی جا نے والی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا 42.4 ملین آبادی والا سندھ آبادی کے لحا ظ سے پاکستان کا دوسرا صو بہ ہے ۔