میٹرو ول میں ایک شخص نے خودکشی کرلی
کراچی( کرائم رپورٹر) سائٹ کے علاقے میٹروول میں ایک شخص نے گلے میں پھندالگا کر خود کو ہلاک کرلیا۔ متوفی 30سالہ زاہد اقبال ولد بخت اعوان کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش جمعرات کی صبح اس کے گھر سے ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیںہوسکی ہے اور اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔