چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ نا درا مظالم کا نوٹس لیں ، حا فظ نعیم
کراچی ( نیو ز ر پو رٹر ) جما عت اسلا می کراچی کے امیر حا فظ نعیم الر حمن نے کہا ہے کہ نادرا نے اپنی نا اہلی سے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، نت نئے حر بوں سے شہریو ں کو تنگ کیا جا رہا ہے ، جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھو ڑے گی ، ہم نا درا کی ظلم و زیا دتیوں کے خلاف ہفتہ 27جنوری کو حسن اسکوائر پر احتجا جی دھر نا دیں گے ۔ لیا ری کو پیر س بنا نے کا دعویٰ کر نے والوں نے اسے تباہ و بر باد کر دیا ہے ، جما عت اسلامی ہی عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے جماعت اسلامی ضلع جنو بی کے تحت نا دار کی نا اہلی و نا
قص کا ر کر دگی ، شہریو ں کو درپیش مشکلا ت اور عوام کے سا تھ نا روا سلو ک کے خلاف نا درا زونل آفس چاکیو اڑہ لیا ری میں ہو نے والے احتجا جی دھر نے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ دھر نے میں لیاری کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نادرا کے خلاف زبر دست نعرے بازی بھی کی ۔دھر نے سے جما عت اسلا می ضلع جنو بی کے امیر عبدالرشید ، عبدالر حمن بلو چ ، فتح محمد ، زاہد عسکری ، سر فراز احمد ، عبدالطیف ہنگو ر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ حا فظ نعیم الر حمن نے کہا کہ آج صو رتحا ل یہ ہے کہ ملازمت کا حصول شنا ختی کا رڈ سے مشروط ہے اور نادرا شنا ختی کا رڈ بنانے پر تیا ر نہیں ، طلبہ یو نیو رسٹیز اور کا لجز میں اس لئے داخلہ نہیں لے پارہے ہیں ب فارم کا رڈ بنا نے پر بھی بے پنا ہ شواریا ں ہیں جس کے با عث بچو ں کو اسکو لو ں میں داخلہ نہیں ملتا ۔چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ کو چاہئے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نو ٹس لیں تا کہ نا درا عوام کے ساتھ جس غیر انسانی سلو ک کا مظاہرہ کر رہا ہے اس کا ازالہ ہو سکے ۔