سینئر صحافی الیاس رشیدی مرحوم کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
کراچی (کلچرل رپورٹر) ممتاز سینئر صحافی و نگار کے سابق ایڈیٹر مرحوم الیاس رشیدی کی صاحبزادی اور اسلم الیاس رشیدی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں‘ نماز جنازہ رحمانیہ مسجد پی ای سی ایچ ایس میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب‘ احباب اور صحافیوں نے شرکت کی۔