تین ہٹی سے گرومندر سڑک کی از سر نوتعمیر مکمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ تین ہٹی تا گرومندرسڑک کی از سرنوتعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ زیرزمین سیوریج سسٹم کوبھی درست کیاگیا ہے جس کے باعث یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کواب آسانی پیدا ہوگی اوراطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام کی شکایات کا بھی خاتمہ ہوگا ‘ ان خیالات کااٗظہار انہوں نے گزشتہ شب تین ہٹی تا گرو مندر سوا کلو میٹر طویل سڑک کی از سر نو تعمیر مکمل ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور ‘ وائس چیئر مین عبدالرئوف خان ‘ چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی ‘ڈائریکٹر جنرل ٹیکنکل سروسز شہاب انور اور دیگر بھی موجود تھے ۔