کشمیری عوام آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منائیں گے‘ بھارت کے جبری قبضے کےخلاف احتجاجی ہڑتال‘ مظاہروں کا اعلان
سرینگر+ مظفرآباد (کے پی آئی+ اے پی پی+ رائٹرز)کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپےل پر دنیا بھر کے کشمےری عوام آج بھارتی ےوم جمہورےہ کو ےوم سےاہ منائےں گے جبکہ مقبوضہ کشمےر مےں بھارت کے جبری قبضے کےخلاف احتجاجی ہڑتال بھی ہوگی۔ مقبوضہ وادی چھاﺅنی میں تبدیل ہو گیا، سینکڑوں اضافی اہلکار تعینات کر دئیے گئے، فوج نے شبیر شاہ کو گھر پر نظربند کر دیا، چھاپوں میں مزید سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیا، فوج اور پولیس نے بی جے پی کے 7ہزار کارکنوں کو وادی میں داخل نہ ہونے دیا جبکہ وادی میں داخلے کی کوشش پر اڑھائی ہزار کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ سرینگر سمیت وادی مبصر میں سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ تفصےلات کے مطابق مقبوضہ کشمےر بھر مےں آج عام ہڑتال اور مظاہرے ہونگے، فوج نے وادی بھر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور ناکوں پر کشمیریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ آزاد کشمیر بھر میں بھی آج مظاہرے ہونگے۔حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی نے حریت پسند عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور منائیں اور مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کریں۔ اس دوران میں ہر جگہ کالے جھنڈے لہرائیں جائیں اور ان پر ”گو انڈیا گو بیک“کے نعرے تحریر کئے گئے ہےں۔ علی گیلانی نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کے جمہوری حقوق کو واگذار نہیں کیا جاتا، تب تک بھارت کو یومِ جمہوریہ منانے کا کوئی بھی حق نہیں پہنچتا۔ کئی شاہراہیں بند ہیں۔ کئی عمارات کو بھی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے کریک ڈاﺅن کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ سرینگر میں لوگوں کے نقل و حمل پر پابندی ہو گی، وادی بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ جموں کشمیر حکومت نے بی جے پی یا لبریشن فرنٹ کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے ریاست میں ”ہائی الرٹ“ کا اعلان کیا ہے اور پولیس محکمہ میں تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سرینگر میں مجاہدین نے فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دہلی میں بھی یوم سیاہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں حریت کانفرنس کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی آج ہڑتال ہو گی۔ کشمیری حکومت نے سرینگر ائرپورٹ پر آنیوالے بی جے پی کے رہنماﺅں ارون جیٹلی اور سشماسوراج کو واپس بھجوا دیا۔