سکندرآباد(نامہ نگار) حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا لیکن حلقہ این اے152کے منتخب نمائندوں کی کارگرگی مایوس کن رہی یونین کونسل سکندرآباد کے شہری آج کے دور جدید میں بھی بنیادی سہولتات سے محروم ہیں سکندرآباد میں مین سڑک کا سیوریج سسٹم گزشتہ ایک ماہ سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں سمیت طلباطالبات کو شدید مشکلات کاسامناہے شہریوں نے سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے چندہ مہم شروع کردی شہری سیوریج سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے شہریوں سے چندہ لے رہے ہیں ویڈیو بھی شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ان کو بنیادی سہولتات فراہم کیں جائیں۔
حکومت کا ایک سال مکمل‘ منتخب نمائندوں کی کارگردگی صفر‘شہریوں کااحتجاج
Feb 26, 2025