جہانیاں (سپیشل رپورٹر) پیر مردان شاہ بخاری کے 82 ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں سہہ روزہ تقریبات چک نمبر54دس آر میں اختتام پذیر ہو گئیں۔اس سلسلے میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد چک نمبر 54 دس آر جہانیاں میں کیا گیا پہلے دن عرس کی تقریبات منعقد کی گئی۔ دوسرے دن کبڈی اور تیسرے دن فٹ بال فائنل ہوا تقریبات سجادہ نشین سید صابر حسین شاہ بخاری کی نگرانی میں ہوئیں عرس کی۔ صدارت سید منصور شاہ بخاری سید شببر شاہ بخاری نے کی۔تقریبات کے مہمانان گرامی میں ملک محمد اسلم مہر آفتاب سرگانہ رانا سعد چوہدری عمیر عبداللہ واہلہ چوہدری اکرم نمبردار چوہدری افتخار حسین گجر چوہدری امتیاز گجر (سپین) یوسف خان لودھی مہر ظفر پیروانہ نظام اللہ خان پاندھا استاد طارق پہلوان انٹرنیشنل ریفری استاد فوجی سرور پہلوان شامل تھے۔مہمانان گرامی اور سجادہ نشین سیّد صابرحسین شاہ بخاری نے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔منتظمین اقبال خان عرف بالو خان سید نادر شاہ حافظ ساجد حسین خادمی سید یاسر شاہ سید زوہیب شاہ ابوبکر آفاق جنید فیضان منیب اور تابش جبکہ عرس کے دیگر انتظام خلیفہ دلشاد احمد قادری نے کیے۔علاوہ ازیں سیاسی وسماجی شخصیات میاں سہیل زمان شاہ کھگہ،میاں حیات شاہ کھگہ،سابق صدر جہانیاں بارمحمد لطیف خان خٹک،حامد خان خٹک،محمد اقبال خان خٹک،اسلم جاوید خٹک،محمد عارف سعید،چوہدری ناصر گجر،خادم حسین،آصف ندیم، چوہدری جاوید بندیشہ اور دیگر نے سجادہ نشین سیّد صابرحسین شاہ بخاری کو سپورٹس تقریبات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
پیر مردان شاہ عرس پر سپورٹس فیسٹیول :کبڈی اور فٹبال کے فائنل مقابلے
Feb 26, 2025