لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے چیمپیئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 105پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس کے 105 اہلکاروں نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی لگنے پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا تھا۔اس پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے سخت نوٹس لیا ۔ڈی جی حکم پر 105 اہلکاروں کو برطرف کر کے تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کرلی گئی ہے کہ برطرف کئے جانے والے اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے۔رابطہ کرنے پر متعدد اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا اور کرکٹ میچز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، پہلی مرتبہ 105 اہلکار برطرف
Feb 26, 2025