سائفر : توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی اپیل پر ایف آئی اے اور نیب کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی. بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر فدر اور بیرسٹر تیمور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی دو بہنیں اور  بھانجیاں بھی کمرہ عدالت موجود تھیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر نیب کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں.بانی پی ٹی آئی کی دونوں کیسز میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جمعرات کے لیے نوٹس کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن