ننکانہ صاحب:پنجاب ٹیچرز یونین کے الیکشن پرسوں ہونگے 

 ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پنجاب ٹیچرزیونین مرکزبچیکی کے انتخابات پرسوں  ہوں گے، سید وسیم شاہ اورراناخرم شہزادمد مقابل،انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی،پنجاب ٹیچرزیونین مرکزبچیکی کے سالانہ انتخابات28 فروری کوگورنمنٹ پرائمری سکول ڈھلنکے باورے میں ہوں گے جس کے لئے ضلعی سر پرست اعلیٰ رانامحمد اسلم کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی تشکیل دے گئی ہے ضلعی صدرچوہدری منیرانجم کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی میں رانا سرپرست اعلیٰ محمد اسلم،ڈویژنل ممبر کامران جوئیہ، ضلعی نائب صدرشہزادہ فہیم نثار، صدر مرکزبچیکی رائے محمد طفیل اورجنرل سیکرٹری مرکز بچیکی نوید اختر شامل ہیں۔انتخابات میں صدرکے لئے سید وسیم شاہ اورراناخرم شہزاد کے مابین مقابلہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...