کوئٹہ میں دودھ کی فی لٹر قیمت 40 روپے بڑھا دی گئی.

کوئٹہ میں ڈیری فارم مالکان نے دودھ کی قیمت میں 40 روپے اضافہ کردیا۔بلوچستان ڈیری فارم کے صدر نے کہا ہے کہ دودھ فی لیٹر 200 روپے میں فروخت کریں گے۔واضح رہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت 13 روپے، زندہ مرغی 23 روپے 55 پیسے مہنگی ہوئی، کیلے 10 روپے 37 پیسےفی درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو اوسط قیمت 3 روپے 15 پیسے بڑھ گئی، دال ماش ایک روپے 20 پیسے اور سگریٹ 76.45 فیصد مہنگا ہو گیا۔ایک ہفتے کے دوران دہی، تازہ دودھ،بیف اور مٹن مہنگا ہوگیا، اس کے علاوہ آٹے، دال مونگ ، گڑ، آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔