گوجرانوالہ:گیپکو کی بجلی  شکایات سے متعلقہ رینکنگ جاری

Feb 26, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین کی بجلی کی شکایات سے متعلقہ رینکنگ جاری کردی ماڈل ٹائون سب ڈویژن ریجن بھر میں سب سے زیادہ شکایات کا بروقت ازالہ کرنے میں سبقت لی گئی گیپکو حکام نے ماہ جنوری اور فروی کی کارکردگی لسٹ جاری کردی جس میںریجن بھر کی سب ڈویژنزکی سی سی ایم ایس پربجلی کی شکایات کے ازالہ سے متعلق لسٹ جاری کردی جس میںماڈل ٹائون سب ڈویژن سر فہرست رہی ذرائع کے مطابق ماڈل ٹائون سب ڈویژن کو دوماہ کے دوران سی سی ایم ایس پر 232شکایات موصول ہوئیںجن کافوری ازالہ کرتے ہوئے 222شکایات کو بروقت حل کیا گیا جبکہ 10شکایات کوحل کرنے میں تاخیر ہوئی ریجن بھر میںماڈل ٹائون سب ڈویژن کے تاخیری کیسز کی شرح سب سے کم رہی مجموعی طور پر ماڈل ٹائون سب ڈویژن کی کارکردگی 96فیصد رہی اسی طرح گرجاکھی گیٹ سب ڈویژن موصولہ 123شکایات میں سے 65 کوبروقت ،باغبانپورہ سب ڈویژن تیسرے سٹی سب ڈویژن چوتھے جبکہ فاروق گنج پانچویں نمبر پر رہی۔

مزیدخبریں