پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر یقین رکھتی ہے: لاہور چیمبر

Feb 26, 2022

لاہور (بزنس رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نجی شعبہ کو نمائندگی دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر یقین رکھتی ہے۔ تاجر برادری کے نمائندہ ناصر بشیر سلمان کی وزیراعلی پنجاب کے کوآرڈینٹر برائے تجارتی امور تعیناتی کے بہت دور رس نتائج برآمد ہونگے، اس سے نہ صرف تاجر برادری اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی بڑھے گی بلکہ تاجر برادری کے مسائل بھی تیزی سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ناصر سلمان بشیر ایک تجربہ کار بزنس مین ہونے کے ناطے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر برادری کو درپیش مسائل کو حل کریں گے ۔

مزیدخبریں