پی ایس ایل 6: سلطانز کی قلندرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ،ملتان نے لاہور کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے محمد رضوان اور صہیب مقصود کی نصف سنچریوں سے مزین شان دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کے 158 رنز کے ہدف کو 17 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرکے رواں سیزن میں پہلی کامیابی اپنے نام کرلی. ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔میچ میں ملتان سطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔