وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مدر اینڈ چائلڈ کیئر سے متعلق اہم اقدام

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مدر اینڈ چائلڈ کیئر سے متعلق اہم اقدام کیا گیا ہے بزدار حکومت نے زچہ بچہ کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی۔ سیالکوٹ، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بنائےجائینگے۔
ماضی کے شوبازوں نے ماں اور بچہ کی صحت کے منصوبوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جس سے دوران زچگی اموات کی شرح میں اضافہ ہوا لیکن بزدار حکومت زچہ بچہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 26, 2021
مزید ان کا کہنا تھا کہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کے منصوبوں پر تقریباً 28 ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار جلد ان ہسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے جلد قیام کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔