تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے والے جے یو آئی یوتھ کارکنان پر تشدد
مری (نامہ نگار خصوصی ) مری سے منصورہ لاہور میں ایک تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے جانے والے جے آئی یوتھ کے کارکنوں پر گزشتہ روز جی ٹی روڈ لاہور کے قریب راوی ٹول پلازہ کے درجنوں’’ اہلکا رں‘‘کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا جس میں متعدد نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔ایسے میں جے آئی یوتھ کے کاکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوے کہا ہے کہ ان کے امن پسند کارکنوں پر مذکورہ ٹول پلازے کے کارکنوں نے جس بہمانہ انداز میں تشدد کیا ہے اس پر کارکن سراپہ احتجاج ہیں جس کی وہ پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ایسے میں نقاش احمد عباسی ۔حماد المحمود عبا سی ، خاٖظ شکیل احمد عباسی ،عتیق احمد اور غلام احمد عباسی سمیت دیگر کارکنوں نے اس واقع کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوے کہا کہ وہ کسی وقت بھی بھرپور احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹول پلازہ کے ملازمین کی بدمعاشی کسی صورت میں بھی نہیں چلنے دیں گے ۔انہوں نے اس سلسلے میں آئندہ سخت ترین حکمت عملی کے کئے اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ حکومت پنجاب سے سخت ترین نوٹس لیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔