گوجرانوالہ:غیر قانونی منی پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری‘20سے زائد مشینیں ضبط
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت پرغیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا،20سے زائد منی پیٹرول مشینیں ضبط کر لی گئیں،آٹے میں مقررہ حد سے زائد نمی اور ناقص معیار پر تحصیل صدر میں واقع گجر فلر ملز کو 1لاک روپے جرمانہ عائد تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (نوشہرہ ورکاں)رشد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر(صدر)ساریہ حیدر نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، متعدد کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 20سے زائد غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کوموقع پر سیل کرتے ہوئے مشینوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔