حافظ آباد:چیئرمین زکوٰۃ وعشر کی طرف سے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس کو ایک کروڑ سے زائد رقم کے چیک د یئے گئے
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) ضلعی چیئرمین زکوٰۃ وعشر کمیٹی سردار بابر سہیل گجر کی جانب سے مستحقین طلباء و طالبات کی فنی تعلیم کے لئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کو ایک کروڑ سے زائد رقم کے چیک دیئے گئے۔ اس موقع پر ضلعی زکوٰۃ آفیسر میاں ثناء اللہ، ممبر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی میڈم راحت ایوبی،احمد حسن ورک،رائے دانش مراد، ممبر زکوٰۃ کمیٹی برائے فنی تعلیم بابر اعجاز صدیقی، ممبر زکوٰۃ کمیٹی برائے فنی تعلیم عمران اختر کے علاوہ پرنسپل وی ٹی آئی حافظ آباد میڈم کومل ورک، ایڈمن اینڈ اکاونٹ آفیسر وی ٹی آئی حافظ آباد میاں نثارالحسن عامر ، اے پی او فیصل طفیل بھٹی، پرنسپل وی ٹی آئی پنڈی بھٹیاں وحید عمران، ایڈمن اینڈ اکاونٹس آفیسر افتخار حسین نے شرکت کی ۔ جبکہ ہیلتھ ویلفیئرکمیٹی حافظ آباد و پنڈی بھٹیاں کو برائے سال 2020-21کی دوسری قسط اٹھارہ لاکھ سے زائد رقم کا چیک سوشل ویلفیئر میاں شاہد کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین زکوٰۃ وعشر کمیٹی سردار بابر سہیل گجر اور ضلعی زکوٰۃ آفیسر میاں ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اﷲرب العزت کی جانب سے تقویض کردہ ذمہ داریاں اپنی مکمل احتیاط کے ساتھ مستحقین کی امانت مستحقین تک پہنچائی ہے۔