نوشہرہ ورکاں:ضابطہ دیوانی میں ترمیم کیخلاف تحصیل کچہری میں دوسرے روز بھی ہڑتال
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت ) ضابطہ دیوانی میں ترمیم کے خلاف تحصیل بار ایسوسی ایشن کی کال پر تحصیل کچہری میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی اور دور دراز سے آئے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری علی ذوالقرنین چیمہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ہنجراء کا کہنا تھا کہ ضابطہ دیوانی میں ترمیم سے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں ہونگے اس ترمیم سے قانون کی بالادستی اور وکلاء کے پروفیشن پر بھی اثر پڑے گا اس لئیترمیمی ضابطہ دیوانی کا سول عدالتوں میں اطلاق کا فیصلہ واپس لیا جائے انہوں نے اسلام آباد کے وکلاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے خلاف کارروائیاں فوری بند کی جائیں اور چیمبر گرانے وکلاء کا جو نقصان ہوا ہے اسے فوری ازالہ کیا جائے۔