اساتذہ کی ڈیلی ویجز پر تعیناتی تعلیم یافتہ طبقے کی توہین ہے: سیٹھ محسن حسن
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت ) اساتذہ کی ڈیلی ویجز پر تعیناتی تعلیم اور تعلیم یافتہ طبقے کی توہین ہے تعلیم یافتہ معاشرے کے لئے آسودہ حال استاد اول شرط ہیں اس لئے اساتذہ کی ریگولر بنیادوں پر تعیناتیاں کی جائیں ان بات کا مطالبہ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی راہنماء سیٹھ محسن حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے پرائمری لیول پر 720 روپے مڈل لیول پر 800 روپے ہائی لیول پر 1000روپے اور ہائیر سیکنڈری لیول پر 1200روپے ڈیلی ویجز پر سکول ٹیچر انٹرن بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے سکولوں میں اس عارضی بھرتی نے اساتذہ کو دیہاڑی دار ملازم بنا دیا ہے ایک سیشن کے لئے ٹیچر بھرتی کرنا تعلیم یافتہ طبقے کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔