ہاوسنگ اتھارٹی کم قیمت گھروں کی تعمیر میں کلیدی کردار اداکیا:ڈی جی پی ایچ اے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب ہاوسنگ اتھارٹی اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی نے وزیراعظم عمران خان کے وژن نیا پاکستان کے تحت کم قیمت گھروں کی تعمیر کے نجی منصوبے کے آغاز میں کلیدی کردار اداکیااس حوالے سے منعقد ہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل،پی ایچ اے ٹی اے اور سپیشل سیکریٹری ،ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈی نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاگارڈن اسکوائیر کے نام سے جانی جانے والے یہ سکیم ایمن آباد، وانڈوروڈپر گوجرانوالہ کے نزدیک واقع ہے صارفین کو اپنے گھر کی آسان فراہمی کوممکن بنانے والی یہ سکیم ماکسنز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اہم ترین منصوبہ ہے جس کی تشکیل میں پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی(پی ایچ اے ٹی اے)اوربینک آف پنجاب(بی اوپی)کا تعاون انتہائی اہم رہاوزیراعظم کے وژن کو حقیقت بنانے کیلئے بینک خواہشمند صارفین کو 10، 15 اور20 سال کے آسان قرضہ جات فراہم کرے گاسپیشل پیکیج کے تحت خصوصی طورپر اٹھائے جانے والے اقدامات کیذریعے صارفین کو کم شرح سود پر گھروں کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے اس سلسلے میں حکومتی عزم کے مطابق نیاپاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت ملک میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے گارڈن اسکوائیر 3 مرلہ اور 5 مرلہ گھرتعمیرکررہا ہے ۔