حافظ آباد:منشیات کے خلاف عملی جہاد کے سلسلہ میں ’’میراتھن ریس‘‘ آج شروع ہو گی
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) منشیات کے خلاف عملی جہاد کے سلسلہ میں ایک میراتھن ریس آج 26فروری بروز جمعۃ المبارک کو کولو تارڑ سے شروع ہوکر چوک سید نا صدیق اکبرؓبجلی محلہ حافظ آباد میں اختتام پزیر ہوگی۔ میرا تھن ریس کے آرگنائزر صدیق منہاس ، ندیم عباس، شاہد بھٹی ہوں گے۔