ڈیلی بیس بنیاد پر ٹیچرز بھرتی کرنے کی تجویز؟

مکرمی : پتہ چلا ہے کہ یکم جولائی 2021 سے گورنمنٹ آف پنجاب نے ڈیلی بیس بنیاد پر ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارباب اختیار کب تک تجربہ گاہ بنائے رکھیں گے ۔ اگر ڈیلی بیس بنیاد پر ٹیچرز بھرتی کیے گئے تو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تباہی کی طرف جائے گا۔ ایجوکیشن کیلئے ہمارے ارباب اختیار سنجیدہ ہیں تو ٹیچرز کی ریگولر بھرتی کی جائے تاکہ سرکاری اداروں میں پڑھنے والے غریب بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ کسی گورنمنٹ نے بھی 20 سال میں نئے سرکاری سکولز نہیں بنائے اور آبادی 80 فیصد بڑھ چکی ہے۔ کلاسز میں بچوں کی تعداد کو بڑھایا جارہا ھے اور اساتذہ کی تعداد میں کمی کی جارہی ھے ۔(زاہدرفیق چوہدری، رہنماء پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب)