سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی‘سرمایہ کاری میں اربوں روپے اضافہ
لاہور (کامرس ڈیسک) جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی اور 603پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ۔جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 603پوائنٹس اضافے سے 45ہزار965 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا، کاروبار میں 1.33 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاروں کو 90 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ۔20 کروڑ 23 لاکھ 37 ہزار 30 شیئرز کا لین دین ہوا۔ واضح رہے بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا ریکارڈ کیا گیا تھا اورانڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے 4 حدیں گر گئی تھیں، گرنے والی حدوں میں 45700، 45600، 45500، 45400 شامل ہیں تھیں۔ تاہم جمعرات کو کاروباری میں تیزی کی واپسی ہوئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 603پوائنٹس بڑھ گیا۔