دھاگے کی قیمت میں اضافے سے برآمدات 15 فیصد کم ہو گئیں: انجینئرمحمد بلال
فیصل آباد(آن لائن) کاٹن کی قلت اور مقامی مارکیٹ میں سوتی دھاگے کی قیمت 30سے 35فیصد بڑھنے کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی برآمدات 10 سے 15 فیصد کم ہو گئی ہیں دھاگہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا بنیادی خام مال ہے اسکی ایکسپورٹ وزیر اعظم اور انکی حکومت کے خلاف ملک دشمن گہری سازش ہے دھاگے کی ایکسپورٹ کو نہ روکا گیا تونہ صرف ٹیکسٹائل سائزنگ سیکٹر اور ٹیکسٹائل پاور لومز سیکٹر کے علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ سیکٹر کا پہیہ جام ہو نے سے لاکھوں صنعتی کارکنوں کی بے روزگاری کے خدشات پیدا ہونے کے سا تھ ساتھ پاکستان کثیر زرمبادلہ سے ہاتھ دھو بیٹھے گا آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئر مین انجینئرمحمد بلال جمیل اورسینئر رہنمائوں کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سپننگ انڈسٹری دانستہ طور پر کاٹن یارن میں 50 فیصد تک وسکوس شامل کر رہی ہے جس سے مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے کلیم اور جھگڑے پیدا ہو گئے ہیں۔ کاٹن کی قلت اور مقامی مارکیٹ میں سوتی دھاگے کی قیمت 30سے 35فیصد بڑھنے کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی برآمدات 10 سے 15 فیصد کم ہو گئی ہیں۔