وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی طرف سے بے گھر افراد کے لیے 4 ہزاراپارٹمنٹس کی تعمیر کا معاہدہ پنجاب بنک اور ایل ڈی اے کے مابین طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت 800 کنال اراضی پر 4 ہزاراپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ جن پر -10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ پنجاب بنک اور ایل ڈی اے سٹی وسائل مہیا کریں گے۔ ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ ہو گی ، 10 فیصد ڈائون پے منٹ سے بکنگ ہو گی جبکہ باقی ادائیگی قسطوں میں ہو گی۔ اپارٹمنٹ کا قبضہ صرف ڈیڑھ سال میں الاٹی کے حوالے کر دیا جائے گا ، الاٹمنٹ درخواستوں کی شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی۔ ’’نیا پاکستان اپارٹمنٹس‘‘ معاہدہ بلاشبہ بے گھر افراد کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے تاہم قسطوں کی ادائیگی میں عام آدمی کو حکومت جتنا ریلیف دے سکے ، دنیا چاہے۔ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے بھی پنجاب حکومت کو خصوصی اقدامات کرنا ہونگے ، معیار کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا تاکہ ’’آشیانہ‘‘ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024