لاہور:سفاری پارک میں شیروں نے18 سالہ ملازم کو مار ڈالا

لاہور کے سفاری پارک میں شیر نے 17 سالہ نوجوان پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا، متوفی نوجوان گھاس کاٹنے کیلئے پارک میں داخل ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں شیر کے حملے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ،تاہم انتظامیہ نے نوجوان کی باقیات باہر نکالیں۔ پولیس کی تفتیشی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔بتایا گیا کہ متوفی بلال ولد شریف کی باقیات ملنے پر ہلاکت کا انکشاف ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک نے کہا کہ لائن سفاری سے نوجوان کی ہڈیاں ملی ہیں، تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔ پولیس نے بتایا کہ بلال2 روز قبل لاپتہ ہوا تھا اور نواحی گائوں کا رہنے والا تھا۔