اسلام آباد: نیب کا شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
جی این این کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیرمین نیب،پراسیکیورٹر جنرل اور ڈی جی نیب آپریشنز نے شرکت کی، ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال اور ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں لیگی رہنماؤں کو ایک، ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38