امریکہ نے طالبان کے ساتھ سات روزہ جنگ بندی کے دوران ہفتے کو دوحہ میں طے پانے والے امن معاہدے پردستخط سے قبل افغانستان میں تشددمیں کمی پراطمینان ظاہرکیاہے۔امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیونے واشنگٹن میں ایک نیوزکانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے معاہدہ طے پانے کی امیدظاہر کی ہے جس سے افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموارکرنے میں مددملے گی۔انہوں نے کہاکہ تشددمیں کمی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے تاہم اس کے ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔پومپیونے کہاکہ ہمیں اس مسئلے کوسیاسی طورپرحل کرنے کاشاندارموقع ملاہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024